اسلام آباد میں پولیس اور عمران خان کے حامیوں کے درمیان تصادم

اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے مرکزی چوک میں پہنچنے کی کوشش پر عمران خان کے حامیوں اور پولیس کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔

 پاکستان کے معزول وزیراعظم عمران خان کے حامیوں کی اسلام آباد کے مرکزی چوک تک پہنچنے کی کوششوں پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل استعمال کیے۔

اس سے قبل وزیراعظم پاکستان نے عمران خان کی پارٹی (پی ٹی آئی) کے مظاہرین کو روکنے کی کوشش میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی مذمت کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .